سب تیاریاں مکمل: اداکاری کے ساتھ اب ماہرہ خان جلد ہی کس چیز میں دھماکے دار انٹری دینے والی ہیں ؟ ایک انکشاف نے کروڑوں مداحوں میں ہلچل مچا دی

" >

کراچی (ویب ڈیسک) ماہرہ خان نے لالی ووڈ اور بالی ووڈ میں اداکاری کے بعد اب ہدایت کاری میں بھی قدم رکھنے کا اعلان کردیا۔گزشتہ روز ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ آسک ماہرہ خان سیشن کے دوران ماہرہ کے چاہنے والوں نے ان سے دلچسپ سوالات کیے۔ ماہرہ خان نے ناصرف تمام پرستاروںکے جوابات دئیے بلکہ اپنے مستقبل کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔دیپ باسو نامی ٹوئٹر صارف نے سیشن کے دوران ماہرہ خان سے سوال کیا کہ ماہرہ آپ ہدایت کاری کے میدان میں کب قدم رکھ رہی ہیں؟ اور اپنی پہلی فلم کی ہدایات کب دیں گی؟ ماہرہ نے اس سوال کا مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے سال ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھیں گی۔ تاہم ماہرہ نے اس حوالے سے مزید کچھ نہیں بتایا کہ وہ کون سی فلم کی ہدایات دیں گی اور فلم میں کون سے فنکاروں کو کاسٹ کیا جائے گا، دوسری جانب خبر یہ ہے کہ فیس بک کے حوالے سے اکثر صارفین کی پرائیویسی کے اسکینڈل سامنے آتے رہتے ہیں
اور اب ایک بار پھر ایسا ہوا ہے۔درحقیقت کروڑوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا بشمول پاس ورڈز، اکاﺅنٹس یوزر نیم، یوزر آئی ڈی، کمنٹس اور دیگر تفصیلات لیک ہوگئی ہیں۔سائبر سیکیورٹی کمپنی اپ گارڈ نے انکشاف کیا ہے کہ ایمازون ایس تھری بکٹس نامی غیرمحفوظ سرور میں محفوظ 54 کروڑ فیس بک صارفین کا ذاتی ڈیٹا لیک ہوچکا ہے اور اس تک دنیا بھر سے کوئی بھی رسائی حاصل کرسکتا ہے۔اپ گارڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 تھرڈ پارٹی ایپس کے ڈیٹاسیٹس ایمازون سرور میں محفوظ تھے جن میں سے ایک سیٹ میں 54 کروڑ صارفین کے کمنٹس، لائیکس، ری ایکشنز، اکاﺅنٹس نیم، فیس بک آئی ڈی اور دیگر جیسی انتہائی حساس ذاتی تفصیلات موجود ہیں۔دوسرے ڈیٹا سیٹ میں صارفین کی آئی ڈی، فرینڈز، لائیکس اور دیگر کی تفصیلات موجود ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں