سعودی ولی عہد نے انسانی ہمدردی کی شاندار مثال قائم کردی ۔۔۔۔ موت کی وادی میں پہنچے پاکستانی شہری کی زندگی میں کیسے خوشیاں بکھیر دیں ؟ جانیے

" >

ریاض (ویب ڈیسک)سعودی ولی عہد نے کینسرکے مریض پاکستانی تارک وطن کے علاج کا حکم جاری کردیا،شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستانی مریض کا عسکری ہسپتال میں سرکاری خرچ پر علاج کرانے کا حکم جاری کیا ہے. اس سے قبل سعودی عرب میں مقیم ایک پاکستانی تارک وطن نے اپیل کی تھی کہ وہ بڑیآنت کے سرطان میں مبتلا ہیں اگر ان کا علاج فوری طور پر کسی سرکاری ہسپتال نہ کرایا گیا تو وہ زندگی کی بازی ہار سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا کے توسط سے اپیل کا علم ہوتے ہی ولی عہد نے مذکورہ تارک وطن کی تلاش کا حکم دیا اور چند ہی گھنٹوں میں اس تک رسائی حاصل کر لی۔ پچاس برسوں سے مملکت میں مقیم پاکستانی تارک وطن نے سوشل میڈیا پر اپیل کی تھی کہ انہیں بڑی آنت میں رسولی کے علاج کی غرض سے فوری طور پر کسی قریبی ہسپتال داخل کرایا جائے تاکہ خطرناک مرض سے ان کی جان بچائی جا سکے۔پاکستانی تارک وطن کی اپیل پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت حکم دیا کہ مذکورہ مریض کو فوری طور پر ملٹری ہسپتال داخل کرایا جائے جہاں ان کا علاج سرکاری خرچ پر بالکل فری ہو گا۔دوسری طرف ماہرین امراض نے کینسر کا علاج دریافت کر لیا گیا، امریکا کی کیلی فورنیا یونیورسٹی نے ایک تحقیق کے دوران انگور کے بیجوں کے جوس کے ذریعے کینسر کا علاج دریافت کر لیا ہے۔ کینسر کا علاج انتہائی مہنگا ہے ہر کوئی اس بیماری کے علاج کے اخراجات نہیں اٹھا سکتا، کینسر کے علاج میں کیموتھراپی کے انتہائی تکلیف دہ عمل سے بھی گزرنا پڑتا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے اس کا انتہائی آسان علاج دریافت کر لیاہے، کیلی فورنیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک تحقیق کے مطابق انگور کے بیجوں کا رس پینے سے صرف 48 گھنٹوں میں ہی نتائج آنا شروع ہوجاتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں