نامور پاکستانی ماڈل ثنا سرفراز نے بھی جیون ساتھی ڈھونڈ لیا،لڑکا کون ہے اورکیا کرتا ہے؟مداحوں کو دنگ کر ڈالنے والی خبر

" >

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستانی نامور ماڈل ثنا سرفراز نے منگنی کرلی۔ جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر نہایت دلچسپ تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ کیا۔ ثنا سرفراز بہت جلد دلہن بننے جارہی ہیں اور انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو بتایا کہ وہ اس شادی

کی پیشکش پر کیسے انکار کرسکتی تھیں۔ ثنا نے امین قریشی سے منگنی کی ہے۔ جن کا تعلق ہوا بازی کے شعبے سے ہے اور وہ دبئی میں رہائش پذیر ہیں۔ اس منگنی کی تمام تیاری ثنا کی بہن سارہ نے کی۔ جس کا شکریہ ماڈل نے ایک ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ کیا۔ ثنا نے اپنی پوسٹ میں یہ تو نہیں بتایا کہ وہ شادی کب کرنے جارہی ہیں تاہم اس بات کا اشارہ ضرور دے دیا کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں