کرینہ کپور اپنے شوہر سیف کی محبت میں کیسے گرفتار ہوئیں؟اداکارہ نے پہلی بار اپنا دل کھول کر مداحوں کے سامنے رکھ دیا

" >

ممبئی (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ ادکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی کو تقریبا سات سال گزر چکے ہیں اور ان کا بیٹا بھی ہے تاہم انہوں نے کبھی سیف علی خان کے ساتھ محبت کی داستان سے پردہ نہیں اٹھایا لیکن اب کرینہ نے اپنا دل کھول کر

مداحوں کے سامنے رکھ دیاہے کہ کس طرح وہ سیف علی خان کے قریب ہوئیں اور پھر محبت میں گرفتار ہو گئیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے کہاہے کہ میں نے بہت اچھا آغاز کیا اور بہت اچھی فلموں میں کام کیا لیکن پھر ایک سال کیلئے میں نے کوئی کام نہیں کیا ، مجھے ایسا محسوس ہونے لگا کہ میرا کیریئر ختم ہو گیاہے تاہم مجھے کہا گیا کہ میں خود کو دبارہ سے بحال کروں ، ہر کوئی اپنی زندگی کے مشکل وقت سے گزرتا ہے لیکن بطور اداکار یہ زیادہ بدتر ہوتاہے کیونکہ بہت ساری نظریں آ پ پر جمی ہوتی ہیں ۔ کسی نہ کسی طرح مجھے میری زندگی میں ایسے لوگ ملے ہیں جنہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا ، جب میں سمجھتی تھی کہ میں گر رہی ہوں تو ایسے وقت میں مجھے سیف نے پکڑ لیا اور سنبھالا ، کاش میں ان سے پہلے ملی ہوتی تاہم یہ سب اس وقت شروع ہوا جب ہم ” ٹشن “ فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے ۔ کرینہ کپور نے اپنی محبت کے آغاز کی کہانی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بہت ہی دلنشین تھا ، میں ان میں ڈوبتی چلی جا رہی تھی ، مجھے یاد ہے جب ہم لداخ اور جیسل میر میں شوٹنگ کر رہے تھے تو ہم موٹر سائیکل پر سیر کیلئے اکیلے اکثر نکل جایا کرتے تھے ، ہم قدرت کا مزہ لیتے تھے ، بہت زبردست گفتگو شنید کرتے تھے ۔کرینہ کپور نے 2012 میں سیف علی خان کےساتھ شادی کرلی تھی تاہم اداکار کی اس سے قبل امریکہ سنگھ کے ساتھ شادی ہوئی تھی جن میں سے ان کے دو بچے ہیں جن کے نام سارہ علی خان اور بیٹا ابراہیم علی خان ہیں ۔ کرینہ کپور نے کہا کہ وہ مجھ سے دس سال بڑے ہیں اور ان کے دو بچے بھی ہیں لیکن وہ میرے لیے صرف سیف ہیں جنہوں نے مجھے سنبھلنے میں مدد کی اور خود سے محبت کرنا سکھایا ۔ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے گھر 2016 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا انہوں نے نام تیمور رکھا ،کرینہ نے کہا کہ تیمور میرا حصہ ہے اور اس کے بغیر میں ایک گھنٹہ بھی نہیں گزار پاتی ، میں جہاں بھی ہوں وہ میرے ساتھ ہی رہتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں