نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر کے دہشتگردوں کے ساتھ خفیہ رابطے۔۔۔انکشاف نے ملک میں ہلچل مچا دی

" >

لاہور ( ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رمیش کمار نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر دہشت گردوں سے ملنے کا الزام عائد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں رمیش کمار سے سوال کیا گیا کہ کیپٹن (ر) صفدر آپ کے بارے میں کہتے ہیں کہ

آپ کھوٹے سکے ہیں جو کسی بھی مالک کی جیب میں چلے جاتے ہیں۔جس کا جواب دیتے رمیش کمار کا کہنا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدر کوئی بندہ ہے جس کی آپ بات کر رہے ہیں۔ رمیش کمار کا مزید کہنا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدر وہ بندہ ہے جس نے قادیانیوں والے مسئلے میں کسی کو خوش کرنے کے لیے تقریر کی۔ کیپٹن (ر) صفدر کبھی کسی دہشت گرد سے ملتا ہے تو کبھی کسی دہشت گرد سے ملتا ہے۔رمیش کمار نے مزید کہا کہ میں مسلم لیگ ن کا حصہ رہا ہوں اور میں میاں نواز شریف کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن کیپٹن (ر) صفدر کے لیے کوئی عزت نہیں ہے۔ میں تمام ارکان اسمبلی کی عزت کرتا ہوں لیکن کیپٹن (ر) صفدر جس قسم کے لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں تو اس وجہ سے میں ان کی عزت نہیں کرتا۔ واضح رہے رمیش کمار وانکوانی2013ء کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے قومی اسمبلی پاکستان کے اقلیتی رکن کے طور پر انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے۔بعدازاں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی اور اب وہ ہر پلیٹ فارم پر تحریک انصاف کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ ن لیگ سے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنما نے اس سے قبل بھی کئی اہم راز اگلے تھے۔کچھ عرصہ قبل پاکستان تحریک انصاف کے خفیہ اکاؤنٹس کی خبر سامنے آئی تاہم بعد میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے اکاؤنٹس سے متعلق الیکشن کمیشن کو کوئی رپورٹ نہیں بھیجی۔ جس متعلق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رمیش کمار کا کہنا تھا کہ جب میں پاکستان مسلم لیگ ن میں تھا تو ہم نے تحریک انصاف کے اکاؤنٹ ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی لیکن ہمیں کوئی اکاؤنٹ نہیں ملا اور اس وقت بھی ہم نے دیکھا کہتحریک انصاف کا کوئی جعلی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں